ضلع بٹگرام میں یونین کونسلوں کی سطح پر کرکٹ میلوں کا رحجان عروج پر

پیر 21 نومبر 2016 19:31

بٹگرام ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) ضلع بٹگرام کے اندر یونین کونسلوں کی سطح پر کرکٹ میلوں کا رحجان عروج پرہے ،یونین کونسل بٹگرام میں دوسرا کرکٹ میلہ بھی کامیابی کیساتھ اختتام پزیر ہوگیا ،ایک روزہ کرکٹ میلہ میں مجموعی طور پر آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا جن میں چارباغ کلب اور بٹگرام بادشاہ نے فائنل میچ کیلئے کوالیفائی کیا فائنل میں چارباغ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ اوورز کے اختتام 36رنز ٹارگٹ دیا جسکے جواب بٹگرام بادشاہ ٹیم 26 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اس طرح چارباغ کلب کرکٹ میلہ کی فاتح ٹیم قرار پائی یونین کونسل کی سطح پر دوسرے کرکٹ میلے کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ناظم بٹگرام عطاء الرحمٰن خان ترند ،ڈی پی او راجہ عبدالصبور ،تحصیل ناظم نیازمحمد خان ترند نے فاتح اور رنر ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے، انکا کہناتھا کہ یونین کونسلوں کی سطح پر کرکٹ میلوں کے انعقاد سے نوجوان مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہوں گے اور کھیلوں کو فروغ ملے گا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ناظم کا کہناتھا کہ صوبے کی حکمران جماعت پی ٹی آئی یونین کونسلوں کی سطح پر پلے گراؤنڈز بنانے کا ارداہ رکھتی ہے ہمارا تعلق پی ٹی آئی سے ہے انشاء اللہ بٹگرام میںپلے گراونڈز ضرور بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :