حکومتی اور اپوزیشن ممبران کو سیاسی اختلافات بھلاکریہاں کی پسماندگی ختم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، ڈسٹرکٹ کونسل بٹگرام کے اجلاس سے ممبران کا خطاب

پیر 21 نومبر 2016 19:31

بٹگرام ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) ڈسٹرکٹ کونسل ممبران کا اجلاس سپیکر اسمبلی فہیم اکبر خان الائی کے صدارت منعقد ہوا جسمیں حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میںپبلک سیفٹی کمیشن سمیت مختلف اداروں پر چیک قائم کرنے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دیئے گئیںاس موقع پر مختلف مسائل پر اراکین نے بحث کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بٹگرام کی تعمیر و ترقی کیلئے حکومتی اور اپوزیشن ممبران آپس میں سیاسی اختلافات کو بالا ئے طاق رکھ کریہاں کی پسماندگی کو ختم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔

ڈسٹرکٹ ناظم عطاء الرحمٰن خان ترند نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عوام نے مسائل کو دور کرانے کیلئے مینڈیٹ دیا ہے ہمیں عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے ضلع کے مفاد میں بہتر فیصلے کرنے ہیں نورہ کشتی کے بجائے اصل مسائل کو دور کرانے کیلئے یکجا ہوکر کام کرنا ہے تاکہ بٹگرام مثالی ضلع بن سکے۔

متعلقہ عنوان :