نوازشریف نے سی پیک جیسے منصوبے سے پاکستان کو صحیح ٹریک پرلگادیا ، لیگی رہنماء

صوابی میں جلدوزیراعظم کا تاریخی جلسہ عام منعقد کراکے یہاں کے عوام کے بجلی اورسوئی گیس کے دیرینہ مطالبات حل کرائے جائیں گے مخالفین سے میاں نوازشریف کے مستحکم پاکستان کیلئے تاریخی اقدامات ہضم نہیں ہورہے ہیں،یوتھ ورکرزکنونشن سے خطاب

پیر 21 نومبر 2016 19:30

چھوٹا لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) وزیر اعظم نوازشریف نے سی پیک جیسے منصوبے سے پاکستان کو صحیح ٹریک پرلگادیا ، منصوبے سے روزگار کے مواقع میں بے پناہ اضافہ ہوگا اور سالانہ 71 ارب ڈالر کی انکم ہوگی، گوادرمیں دس ہزار میگاواٹ بجلی پیداکرنے والے پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے جسے نیشنل گریڈ سے منسلک کرکے چاروں صوبوں میں یکساں بجلی کی وافر مقدار میں فراہمی ہوگی، لیگی کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد ویکجہتی،مضبوطی اور استحکام پیدا کرکے مایوسی کے شکار نہ ہوں،صوابی میں جلدوزیراعظم کا تاریخی جلسہ عام منعقد کراکے یہاں کے عوام کے بجلی اورسوئی گیس کے دیرینہ مطالبات حل کرائے جائیں گے،مخالفین سے میاں نوازشریف کے مستحکم پاکستان کیلئے تاریخی اقدامات ہضم نہیں ہورہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پیر کے روز بعداز سہ پہرتورڈھیر(صوابی) میں منعقدہ (ن)لیگ تحصیل لاہور یوتھ ونگ کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی قائدین افتخاراحمدخان،حاجی دلدار خان ،محمدایازخان اور سیدنیازولی شاہ نے کیا ہے اس موقع پر جہانزیب خان، ربنواز خان، اسرار خان، اشفاق خان، نواب علی، ابراہیم خان ایڈوکیٹ، درویش کاکا، بشیرخان، ملک شاہجہان اور یاسرزمان نے بھی خطاب کیا اجلاس میں یوتھ ونگ اور ورکرز کی فعالیت اور انہیں متحرک کرنے کیلئے تحصیل لاہور کے یوتھ ورکرزکنونشن کے انعقاد بارے تجاویز بھی پیش کئے گئے اس سلسلے میں کثرت رائے سے ضلع بھرکے چاروں تحصیلوں میں یوتھ ورکرزکنونشنز منعقد کرانے کے حق میںتجاویز دے دئیے گئے تاہم کنونشنز کیلئے وقت اور تاریخ اور اسکے مہمانان خصوصی کا فیصلہ ضلعی قائدین پر چھوڑا گیا اس موقع پر ضلعی قائدین افتخار احمد خان ،حاجی دلدار خان اور دیگر نے تورڈھیرمیں مشاورتی اجلاس کے اہتمام پر محمدایازخان ،نیازولی شاہ اور یوتھ ونگ تحصیل لاہور کے دیگر کارکنان کی اس کوشش کوسراہا