ایپکا نصیرآباد کے سالانہ الیکشن کا شیڈول

پولنگ 13دسمبرکو ایپکا کے صوبائی صدر کی نگرانی میں کرائی جائے گیا

پیر 21 نومبر 2016 19:30

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن نصیرآباد کے سالانہ الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا پولنگ 13دسمبرکو ایپکا کے صوبائی صدر کی نگرانی میں کرائی جائے گی 4دسمبرسی6دسمبر تک کاغذات نامزدگی فارم ڈپٹی الیکشن کمشنر ایپکا سید امداد شاہ سے حاصل اور جمع کیئے جاسکتے ہیں ان خیالات کااظہار آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن نصیرآباد کے ضلعی صدر خاوند بخش کھوسہ نے ایپکاآفیس میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایپکا ایریگیشن کے صدر بابو عبدالسمع مری،پیر محمد سیال،عبدالرزاق رند،بابو نورجان عمرانی ،بابو رحیمداد بنگلزئی ،صدارتی امیدواروں بابو خادم حسین ڈومکی ،بابو محمود ابڑو،بھی موجود تھے خاوند بخش کھوسہ نے کہا کہ ایپکا نصیرآباد کے تین سال کے لئے صدارتی الیکشن کے شیڈول کااعلان کرتا ہوں الیکشن 13دسمبرصوبائی صدر داد محمد بلوچ کی نگرانی میں اسمبلی ہال ڈیرہ مرادجمالی میں منعقد ہوں گے الیکشن کے لئے امیدوار کاغذات نامزدگی فارم ڈپٹی الیکشن کمشنر سیدامداد شاہ سے حاصل اور جمع کرسکتے ہیں 7اور8دسمبر تک کاغذات کی واپسی کی جاسکتی ہے 9اور10دسمبر کو امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی انہوں نے کہا کہ اپنے صدارتی پیریڈمیں ایپکاکے تمام ممبران کو ساتھ لیکر ان کے حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے اور انہیں جائز مقام اور ان کے حقوق دلائے ہیں انہوں نے کہا کہ کلاس فورتھ ملازمین کا اپنا ٹریڈیونین ہونے کے سبب وہ ایپکا کا حصہ نہیں ہیں لہذا وہ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے امید ہے کہتمام ایپکاملازمین تنظیم کے ساکھ کو اور ملازمین کے مفادات کو مدنظررکھتے ہوئے جمہوری اندازمیں الیکشن میں بھرپورحصہ لیں گے ہم سب کا مقصد ایپکا کو مضبوط کرکے جدوجہد کو جاری رکھنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :