امریکہ و یورپ سے 4ارب ڈالر، سعودیہ و عرب ممالک سے 11ارب ڈالر کا زر مبادلہ آتا ہے

پیر 21 نومبر 2016 19:30

امریکہ و یورپ سے 4ارب ڈالر، سعودیہ و عرب ممالک سے 11ارب ڈالر کا زر مبادلہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) کل مسالک ’’ورلڈ پاسبان ختم نبوت ‘‘کے سربراہ علامہ ممتاز اعوان نے جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق کے منصورہ میں مشائخ و سجادہ نشین کے اجتماع سے خطاب میں اس بیان پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے کہ جس میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے ہمیں صرف پانی اور کھجوریں ملتی ہیں جبکہ سٹیل ملیں حکمرانوں کو ملتی ہیں علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ تقریباً 30لاکھ پاکستانی سعودیہ عرب اور متحدہ عرب ریاستوں میں اپنے خاندان اور پاکستان کی خوشحالی کا ذریعہ ہیںواضح رہے کہ امریکہ اور پورے یورپ سے موجود پاکستانیوں سے چار ارب ڈالر جبکہ سعودیہ وعرب ممالک سے گیارہ ارب ڈالر کا سالانہ زرمبادلہ آتا ہے ۔

سعودی عرب نے کئی سال تک پاکستان کو مفت تیل یا بہت کم قیمت پر پٹرول دے کر پاکستانی معیشت کو سہارا دیا انہوں نے مزید کہا کہ ایٹمی دھماکوں کے موقع پر عالمی طاقتوں نے پاکستان کے اثاثے منجمند اور اقتصادی پابندیاں عائد کرکے پاکستان کو تباہ کرنا چاہا اسوقت سعودی عرب ہی تھا جس نے 3ارب ڈالر کا تیل پاکستان کو مفت دے کر معاشی تباہی سے بچالیا ۔

(جاری ہے)

ان احسانات کو پانی و کھجوروں سے تعبیر کرناسراسر احسان کشی ہے سب سے زیادہ پاکستان کو زرمبادلہ سعودیہ سے آتا ہے لہٰذا امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا بیان سراسر حقائق کے منافی ہے انہیں اس پر ازالہ کرکے چشم کشا حقائق کو تسلیم کرنا چاہیے یہی انکے منصب کا تقاضا ہی

متعلقہ عنوان :