ضلع نوشکی کے ایم پی اے حاجی غلام دستگیر با دینی صرف وعدوں کے برابر ہے،جے یو آئی مفتی محمود یو نٹ

پیر 21 نومبر 2016 19:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) جمعیت علماء اسلام مفتی محمود یونٹ بیدی ڈاک نو شکی کے امیر مولانا محمد رمضان مینگل نائب امیر مولانا عبدالرئوف ، جنرل سیکرٹری قائد نظراحمد مینگل، سرپرست اعلیٰ مولوی محمد اعظم، پریس سیکرٹری حبیب اللہ خان ودیگر ساتھیوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ضلع نوشکی کے ایم پی اے حاجی غلام دستگیر با دینی صرف وعدوں کے برابر ہے انہوں نے کہا کہ جب سے ایم پی اے منتخب ہوئے ہیں اور آج تک انہوں نے علاقے کا کوئی دورہ نہیں کیا لہٰذا ہم ایم پی اے حاجی غلام دستگیر با دینی سے اپیل کر تے ہیں کہ وہ یونین کونسل انام بوستان میں تعلیم ، پانی، صحت اور دیگر علاقے کے ضروری مسائل حل کریںنوشکی سے عیسی چاہ تک جو روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ایم پی اے پوری طور پر نوٹس لے کر روڈ کی دوبارہ مرمت کریں۔