ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی غیر سرکاری تنظیم مالسٹر ان کی کنٹری منیجر روبیکاٹائیکا سے ملاقات

پشاور میں بی ایچ یوز اور آر ایچ سیزکی حالت زار بہتربنانے کیلئے اقدامات پر مالسٹران کا شکریہ

پیر 21 نومبر 2016 19:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء)ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی غیر سرکاری تنظیم مالسٹر ان کی کنٹری منیجر روبیکاٹائیکا سے ملاقات ‘پشاور میں بی ایچ یوز اور آر ایچ سیزکی حالت زار بہتربنانے کیلئے اقدامات پر مالسٹران کا شکریہ اداکیا ‘ پشاورمیں کالا یرقان کے خاتمے کے لئے آگاہی مہم شروع کرنے اور بی ایچ یوز اور آر ایچ سیز میں علاج شروع کرنے کا فیصلہ ‘ تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں جرمنی سے تعلق رکھنے والے تنظیم کی کنٹری منیجر روبیکا ٹائیکاکی سربراہی میں وفد نے شرکت کی اجلاس میں ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کو بریفنگ دیتے ہوئے کنٹری منیجرروبیکا ٹائیکا نے کہاکہ ضلعی حکومت کی اجاز ت کے بعد پشاور کے تین بی ایچ یوز میں کام کا آغاز کردیا گیا ہے اور آزمائشی طور پر تین بی ایچ یوز کی حالت زار بہتر بنائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ پشاور کے تمام بی ایچ یوز میں ماں بچے کی صحت ‘ ہیپاٹائٹس بی اور سی کے علا ج کیلئے ڈاکٹرز اور سٹاف کو تربیت فراہم کرنے کیلئے جلد کام کا آغاز کردیاجائیگا اس کے علاوہ ان بی ایچ یوز میں الٹرا سائونڈ ‘ لیبارٹریز بھی بنائی جائیگی اور مریضوں کی سہولت کیلئے سٹاف کو الٹراسائونڈ اور ان بیماریوں کی تشخیض کیلئے لیبارٹری کی ٹریننک دی جائیگی ‘ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے بی ایچ یوز اور آر ایچ سیز کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے غیر سرکاری تنظیم مالسٹر ان اور کنٹری منیجر روبیکاٹائیکا کی کوششوں کو سراہاں اور کہاکہ پشاور کے عوام کی سہولت اور انکو بیماریوں سے بچانے کیلئے ضلعی حکومت بھرپور سرپرستی کرے گی اور وہ تمام امور کی براہ راست نگرانی کرینگے اور کسی بھی مسئلے کی صورت میں ا ن سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہیپاٹائٹس بی اور سی سے بچائو کیلئے غیر سرکاری تنظیم مالسٹر ان کے تعاون سے عوام کی آگاہی کیلئے بھر پور مہم چلائی جائیگی ‘ جس کے لئے تمام ڈسٹر کٹ ممبران کو تنظیم کے ساتھ تعاون کی ہدایت کی گئی-