چہلم کے مرکزی جلوس کے لئے کے ایم سی اور ڈی ایم سی نے بہتر انتظامات کئے گئے ، ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ

پیر 21 نومبر 2016 19:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے کہا ہے کہ چہلم کے مرکزی جلوس کے لئے کے ایم سی اور ڈی ایم سی نے بہتر انتظامات کئے گئے ، محکمہ میونسپل سروسز فائر بریگیڈ ریسکیو یونٹ ایمبولینس سروسز 1122مرکزی جلوس کے موقع پر اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے مستعد رہے اسپتالو ں میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈاکٹرز پیرامیڈیکل اسٹاف موجود رہا ، کے ایم سی، ڈی ایم سی قانون نافد کرنے والے اداروں کی مشترکہ کوششوں کے سبب چہلم کے چھوٹے بڑے جلوس مجالس اور مرکزی جلوس مجموعی طور پر پرامن رہا اور عزاداران حسین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنانہیں کرنا پڑا ، یہ بات انہوں نے پیر کے روز نمائش چورنگی پرچہلم کے مرکزی جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈی ایم سی ایسٹ کے وائس چیئرمین عبدالرؤف سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسزمسعود عالم اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے،انہوں نے نمائش چورنگی پر لگے ہوئے پاکستان رینجرز پولیس حسینی بلڈ بینک، حسینی اسکاؤٹس ، ڈی ایم سی ایسٹ اور دیگر کیمپوں کا دورہ کیا ، ڈپٹی میئر کراچی نے چہلم کے جلوس کے شرکاء میں لنگر اور شربت خودتقسیم کیا اور اپنی نگرانی میں نشتر پارک سے برآمد ہونے والے جلوس کو روانہ کیا، اس موقع پر علمائے کرام اور ذاکرین نے ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ سے ملاقات کی اورچہلم کے جلوس کے سلسلے میں بلدیاتی اداروں کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے کہاکہ شہری ادارہ ہونے کے ناطے یہ ہمارا فرض ہے کہ مذہبی ایام کے موقع پر انتظامات کریں اور شہر میں امن اخوت مساوات او ربھائی چارے کی فضا کو عام کریں ۔

#

متعلقہ عنوان :