ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود جبکہ چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات

پیر 21 نومبر 2016 19:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے جبکہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور بالائی پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم کالام میں 06 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 01، گوپس، قلات میں صفر جبکہ اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 08 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :