ڈاکو وکیل کے گھرسے نقدی اورطلائی زیورات لوٹ کر فرار

پیر 21 نومبر 2016 19:14

ساہیوال۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) ڈاکو وکیل کے گھرسے نقدی اورطلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ڈکیتی کی واردات آفیسرز کالونی ڈبلیو بلاک میں سہیل نامی وکیل کے گھرمیں ہوئی یہاں 4نامعلوم کار سوار ڈاکو خود کو پولیس والے ظاہر کرکے سہیل کے گھرمیں گھس گئے اوراہل خانہ کو یرغمال بناکر اہل خانہ سے 25تولے طلائی زیورات ‘اڑھائی لاکھ روپے نقدی اورموبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ایک اورواردات دادفتیانہ میں ہوئی یہاں عدنان حیدر نے اسلم وغیرہ سے ادھار دی ہوئی رقم لینا تھی جب وہ رقم لینے گیا تو ملزمان نے اسے رقم دینے سے انکارکرکے زدوکوب کیا اورنقدی چھین لی ۔پولیس تھانہ ہڑپہ نے طارق وغیرہ 2ملزمان کو گرفتارکرلیا ۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔