دور جدید میں ترقی ٹیکنالو جی سے وابستہ ہے ، ڈی سی او

پیر 21 نومبر 2016 19:12

پاکپتن۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) دور جدید میں ترقی ٹیکنالو جی سے وابستہ ہے ۔ٹیکنالو جی کے حصول اور اس کی افادیت کے پیش نظر متعلقہ محکموں کے افسران موثر انداز میں کام کریں ،ٹیکنالو جی کے استعمال سے سیٹیزن فیڈ بیک کی راہ ہموار ہو گی اور اس سے اداروں کی کارکردگی کو جانچنے کے ساتھ اداروں کی کارکردگی کو مو ثر بھی بنا یاجاسکے گا ، ان خیالات کا اظہار ڈی سی او عرفان احمد سندھو نے سٹیزن فیڈ بیک کے سلسلہ میں بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا ، اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سراج الدین شاد ، اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا عدنان آفریدی سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی مو جو دتھے ، اس موقع پر سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر فیا ض مسعود، نے ٹیکنالو جی کے استعمال اور سٹیزن فیڈ بیک کے سلسلہ میں تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈی سی اونے کہا کہ متعلقہ اداروں کے افسران آن لائن کے زریعے اپنا ڈیٹا بر وقت اپ لو ڈ کریں اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت نہ کریں ۔