چنیوٹ کے 17سالہ نوجوان نے اپنی مدد آپ کے تحت برقی سکوپ دریافت کر لی

پیر 21 نومبر 2016 19:12

چنیوٹ۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء)چنیوٹ کے 17سالہ نوجوان نے اپنی مدد آپ کے تحت برقی سکوپ دریافت کر لی۔ چک نمبر13ساڑ مراد والا کے رہائشی اور گورنمنٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ کے فرسٹ ایئرکے طالبعلم محمد عارف نے کہا کہ حکومت سر پرستی کرے تو نئی سانئسی ایجادات کر سکتا ہوں۔

(جاری ہے)

میرا تعلق انتہائی غریب گھرانے سے ہے تعلیم کا بے حد شوق ہے ، میں نے بڑی محنت سے برقی سکوپ مشین تیار کی ہے اس کے بنانے کا مقصد یہ ہے کہ میرے دوست جو سائنس پڑھ رہے ہیں وہ یہ تجربے کریں اور نئی نئی چیزیں ایجاد کرے۔

انہوں نے مزید بتایاکہ برقی سکوپ بنانے کا مقصداصل میں کسی چیز کے سلوشن حالت اور خام حالت میں کرنٹ گزار کر یہ جانا جا سکے کہ یہ برقی موصل ہے یا نہیں اور اس سے کس مقدار میں کرنٹ گزر رہا ہے اور بجلی کے کنڈیکٹر کے بارے میں بھی جاننا ہے۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ میں حکومت پاکستان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ میری رہنمائی کریں تاکہ میں نئی نئی سائنسی ایجادات کر سکوں، حکومت نے اگر مجھے آگے کام کرنے کے مواقعے فراہم کیے تو میں ملکی سطح پر پاکستان کا نام روشن کروں گا۔