امت مسلمہ کے مسائل کے حل کیلئے مسلم علماء ، سکالرز اور دانشوروں کو باہمی رابطے مضبوط بنانا ہوں گے،طاہر محمود اشرفی

پیر 21 نومبر 2016 19:12

لاہور۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء)امت مسلمہ کے مسائل کے حل کیلئے مسلم علماء ، سکالرز اور دانشوروں کو باہمی رابطے مضبوط بنانا ہوں گے ۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین محمد طاہر محمود اشرفی نے درگاہ حضرت نظام الدین اولیا ؒ کے گدی نشین سید ناظم علی نظامی کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ میں کہی گئی ۔

(جاری ہے)

حضرت نظام الدین اولیاء ؒ کی درگاہ کے گدی نشین نے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور عالم اسلام کے مسائل ، حالات اور واقعات پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مارچ میں ’’عالمی پیغام اسلام کانفرنس‘‘ کی دعوت سید ناظم علی نظامی کو دی جو انہوں نے قبول کر لی ۔ دریں اثناء پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے الشیخ الازہر الشیخ احمد طیب اور چیچنیا کے صدر کی طرف سے شیشان کانفرنس کے اختتامی بیان پر پیدا ہونے والی غلط فہمی کے خاتمے کیلئے جو کوششیں شروع کی ہیں ان کو سراہا ہے۔