ْریلوے سٹیشنوں کی اپ گریڈیشن اور بحالی جدید تقاضوںاور بہترین معیارپر ہونی چاہیے‘ابتدائی طور پر 9ریلوے سٹیشنوں پر برقی ایسکیلیٹراورایلیویٹر نصب کرنے کے کیلئے پلان 15روز میں پیش کیا جائے‘ٹرین ڈرائیورز کے جسمانی ٹیسٹ 50سال کی عمر تک سالانہ بنیادوں پر، 55سال کی عمر کے بعد ششماہی بنیادوں پر کروائے جائیں ،وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق کی اعلی سطحی اجلاس میں ہدایات

پیر 21 نومبر 2016 19:10

ْریلوے سٹیشنوں کی اپ گریڈیشن اور بحالی جدید تقاضوںاور بہترین معیارپر ..
لاہور۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ ریلوے سٹیشنوں کی اپ گریڈیشن اور بحالی دورِ حاضر کے مطابق جدید تقاضوںاور بہترین معیارپر ہونی چاہیے۔ابتدائی طور پر 9ریلوے سٹیشنوں پر برقی ایسکیلیٹراورایلیویٹر نصب کرنے کے کیلئے پلان 15روز کے اندر پیش کیا جائے۔ ٹرین ڈرائیورز کے جسمانی ٹیسٹ 50سال کی عمر تک سالانہ بنیادوں پراور 55سال کی عمر کے بعد ششماہی بنیادوں پر کروائے جائیں جس کیلئے ریلوے ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ ملک بھرکے مایہ نازہسپتالوں کی جدید سہولتوں سے بھی استفادہ کیا جائے۔

وہ ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں نیشنل لاجسٹک سیل کے کنٹریکٹرزکے ہمراہ آرکیٹیکٹس کے وفد نے سبی -ہرنائی سیکشن پر موجود ریلوے سٹیشنوں کی اپ گریڈیشن اور بحالی کے مختلف ڈیزائن پیش کیے۔

(جاری ہے)

وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے سبی ریلوے اسٹیشن کیلئے پیش کیے جانے والے ڈیزائنوںکو چند بنیادی تبدیلیوں کے بعدمنظورکرلیاجبکہ ہر نائی ریلوے سٹیشن از سرنو تعمیر کرنے کے پلان کی منظوری دی۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر سٹیشنزفرخ تیمور غلزئی نے وزیر ریلوے کو بتایا کہ پائلٹ پراجیکٹ کے تحت 9ریلوے اسٹیشنوں پر برقی ایسکیلیٹر اور ایلیویٹر نصب ہونے کے بعدعام مسافروں کے ساتھ ساتھ بچوں ، بزرگوں، خواتین اور معذور افرادکو ایک پلیٹ فارم سے دوسرے پلیٹ فارم تک جانے کیلئے بہت سہولت میسرآئے گی۔ٹرین آپریشن سیفٹی کے حوالے سے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ہدایت کی کہ ٹرین ڈرائیورز کے فزیکل اور جسمانی ٹیسٹ 50سال کی عمر تک سالانہ بنیادوں پراور 55سال کی عمر کے بعد ششماہی بنیادوں پر کروائے جائیں جس کیلئے ریلوے ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ ملک بھرکے مایہ نازہسپتالوں کی جدید سہولتوں سے بھی استفادہ کیا جائے۔

اجلاس میںچیئرپرسن ریلویز مسز پروین آغا،چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور، مشیر ریلویز انجم پرویز، ممبر فنانس غلام مصطفی،ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر ہمایوں رشید، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک مقصودالنبی، ایڈیشنل جنرل منیجر مکینیکل لیاقت علی چغتائی، چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ محمود حسن، چیف انجینئر اُوپن لائن بشارت وحید، پراجیکٹ ڈائریکٹر سٹیشنز فرخ تیمور غلزئی، فنانشل ایڈوائزر اینڈ چیف اکائونٹس آفیسر ڈاکٹر محمد سعید اور فنانشل ایڈوائزر اینڈ چیف اکاؤنٹس آفیسر ریوینیو فیصل اسماعیلی سمیت ریلوے کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :