حضرو اور نواحی علاقوں میں خشک سالی سے عوام بیماریوں میں مبتلا

پیر 21 نومبر 2016 19:07

حضرو 21نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) حضرو اور نواحی علاقوں میں شدید خشک سالی سے عوام نزلہ بخار و دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو گئے باران رحمت نہ ہونے کی وجہ سے بارانی علاقوں میں کسان گندم کی بوائی بھی نہ کر سکے کئی علاقوں میںنماز استقاء ادا کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا،ہسپتال مریضوں سے بھر گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حضرو اور نواحی علاقوں میں شدید خشک سالی کی وجہ سے عوام نزلہ زکام اورمختلف بیماریوں میں مبتلا ہو گئے خشک سردی کی وجہ سے بڑی تعداد میں عوام نے لنڈا بازار کا رخ بھی کر لیاہے جہاں گزشتہ سالکی نسبت اس سال لنڈے کی اشیاء بھی عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگیں ہیں، شدید خشک سالی کی وجہ سے بارانی علاقوں میں کسان گندم کی بوائی بھی نہ کر سکے چھچھ بھر میں باران رحمت کیلئے دعائیں مانگنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔