الخدمت فاؤنڈیشن اور کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مابین رضاکارانہ امور پرمفاہمت کی یادداشت پر دستخط

پیر 21 نومبر 2016 19:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مابین رضاکارانہ امور کو مشترکہ طور پر کرنے کے حوالہ سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے جس کے مطابق کیپٹل یونیورسٹی کے طلباء و طالبات الخدمت کے مختلف پراجیکٹس میں رضاکارانہ خدمت پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق مانگٹ اور کیپٹل یونیورسٹی کی طرف سے وائس چانسلر ڈاکٹر ایم منصور احمد نے معاہدہ پر دستخط کئے اور دستاویزات کا تبادلہ کیا۔

متعلقہ عنوان :