صدر مملکت ممنون حسین کی گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزاماں صدیقی سے ملاقات

پیر 21 نومبر 2016 19:07

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی سے پیر کومقامی ہسپتال میں ملاقات کی۔ صدر مملکت نے گورنر سندھ کی خیریت دریافت کی اور ان کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ گورنر سندھ جلد صحت یاب ہوکر اپنے فرائض منصبی سنبھال لیں گے۔ گورنر سندھ نے صدر مملکت کی آمد اور نیک خواہشات کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں جلد اپنی آئینی ذمہ داریاں سنبھال لوں گا۔