مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام دوست حکومت ہے ‘ ملک سہیل اقبال

پیر 21 نومبر 2016 19:07

اٹک21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) کھیل صحت مند معاشرے کی عکاسی کرتے ہیں ،نوجوان نسل کو بے راہ روی اور منشیات سے نجات کے لئے کھیلوں کا فروغ وقت کی اشد ضرورت ہے ۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام دوست حکومت ہے یونین کونسل سروالہ میں وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کی کاوشوں سے سوئی گیس اور بجلی کی فراہمی سمیت گلیوں ،نالیوں اورسڑکوں کی تعمیر کے علاوہ دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کا سفر تیزی سے جاری ہے ۔

ان خیالات کااظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنماملک سہیل اقبال ذیلدار ہائوس آف سروالہ نے شکردرہ میں پہلا شکردرہ والی بال ٹورنامنٹ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے کھلاڑیوں اور عوام سے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پر سابق امیدوار برائے کونسلر یوسی سروالہ ملک حامد خان ،آرگنائزر ٹورنامنٹ راشد بیگ ،محمد اقبال المعروف بالا ،محمد دائود ،محمد عرفان المعروف پھنا کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی انہوں نے کہا کہ کھیل صحت مند معاشرے کی عکاسی کرتے ہیں میدان آباد ہونے سے ہسپتال ویران ہوتے ہیں نوجوان نسل کو بے راہ روی اور منشیات سے نجات کے لیے کھیلوں کا فروغ وقت کی اشد ضرورت ہے اب دھرنوں اور منفی سیاست کا دور ختم ہوچکا ہے عوام اب باشعور ہوچکے ہیں اور بیرونی ایجنڈے پر پاکستان کی ترقی کو سبوتاژکرنے والوں کو عوام پہچان چکی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب پاکستان میں کھیلوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں جب میدان آباد ہوں تو ہسپتالیں ویران ہوں گی ۔

متعلقہ عنوان :