چمن، بوغرہ روڈپر قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی کے قریب ریموٹر کنٹرول دھماکہ، راہگیر جاںبحق

پیر 21 نومبر 2016 19:06

چمن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) چمن میں بوغرہ روڈ پر قانونی نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی کے قریب دھماکہ ،ایک راہگیر جاں بحق جبکہ اہلکار محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

چمن لیویز حکام کے مطابق چمن شہر کے مشرق میں بوغرہ روڈ پر قانون نافذکرنے والے ادارے کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا جبکہ اہلکار محفوظ رہے ، لیویز فورس نے لاش کوسول اسپتال منتقل کردی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردی۔ لیویز فورس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :