سانحہ 8اگست کے شہداء کے بچوں کیلئے مفت تعلیم کا اعلان

پیر 21 نومبر 2016 19:06

کوئٹہ۔21نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) آل پاکستان پرائیویٹ سکول اینڈ کالجز نے سانحہ 8اگست کے شہداء کے بچوں کو فیس سے مستثنیٰ قرار دے دیا، یہ بات پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے صدر ملک رشید کاکڑ اور وکلاء برادری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئی کہی۔

(جاری ہے)

پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن اور محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر یہ قدم اٹھایاآل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن اینڈ کالجزنے شہید وکلاء کے بچوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ اس امر کا بھی اعادہ کیا ہے کہ ان بچوں کے ساتھ ہر قدم پر ساتھ دیں گے،اس کے علاوہ ایسوسی ایشن بہت جلد ایک منصوبہ شروع کرے گا جس میں سانحات میں شہید ہونے والے تمام افراد کے بچوں کیلئے اسکالر شپ اور انٹرمیڈایٹ تک مفت تعلیم دینے میں معاونت کرے گی۔

انہوں نے سانحہ میں شہید اور زخمی ہونے والے تمام افراد کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :