زندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ افراد انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار عبدالحمید

پیر 21 نومبر 2016 19:06

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار عبدالحمید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پولیو ایک مہلک مرض ہے اس موذی مرض سے بچائو کیلئے لازمی ہے کہ زندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ افراد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے وفد سے بات چیت کے دوران کیا ، وائس چیئرمین نے بلدیاتی نمائندوں سے کہا کہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیئے ناگزیر ہے کہ ہمارا مستقبل صحت مند ور توانا ہو انہوں نے کہا کہ ہماری غفلت اور کاہلی سے ایک بچہ پولیو وائرس کا شکار ہوکر زندگی بھر اپاہج اور بیساکھی کا سہارا لینے پر مجبور ہو سکتاہے۔

انہوں نے بلدیاتی اداروں کے سربراہان اور اراکین سے اپیل کی کہ وہ رواں ماہ شروع ہونے والے چار روزہ پولیو مہم میں بھر پور شرکت کرکے نمائندگی کا حق ادا کریں تاکہ ہماری آنے والی نسل پولیو جیسی موذی مرض سے محفوظ ہو۔

متعلقہ عنوان :