ْ تعلیمی اداروں میں غیر حاضر اساتذہ کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنرہرنائی

پیر 21 نومبر 2016 19:06

ہرنائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) ڈپٹی کمشنر ہرنائی عصمت اللہ قریش نے کہاکہ غیر حاضر اور فرائض میں غفلت برتنے والے اساتذہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، اساتذہ کی غیر حاضر اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اساتذہ اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دے ،قوم کے معماران کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم اساتذہ کو درپیش مسائل و مشکلات دور کرنے کیلئے وسائل میں رہتے ہوئے وسائل فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ قریش نے ہفتے کو تحصیل شاہرگ کے مختلف گرلز و وبوائز سکولوں ، گرلز پرائمری سکول کلی غلام محمد ، بوائز پرائمری سکول کلی غلام محمد ، گرلز پرائمری سکول کلی شور ، بوائز پرائمری سکول کلی شور شاہرگ، گرلز پرائمری سکول کلی خیر آباد ، بوائز پرائمری سکول کلی خیر آباد ، گرلز پرائمری سکول کلی سمعہ قلعہ ، بوائز پرائمری سکول کلی امبو، بوائز پرائمری سکول کلی حاجی گل محمد ، بوائز پرائمری سکول کلی خڑپزی کا اچانک دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سکولوں کے حاضری رجسٹرڈ چیک کیئے گئے اور درس وتدریس کا بھی جائز لیا گیا اور سکولوں میں درپیش و مسائل مشکلات معلوم کئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ قریش نے اساتذہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں دے کر مستقبل کے معماروں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ اساتذہ کی محنت سے ہی ہمارے مستقبل کے معماران اچھی تعلیم و تربیت حاصل کرسکتے ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت تعلیمی اداروں کی فعالیت اور تعلیمی اداروں میں تمام تر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے وسائل میں رہتے ہوئے تمام وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں تاہم غیر حاضر اور فرائض میں غفلت برتنے والے اساتذہ کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی بلکہ انکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنرہرنائی نے کہا کہ سکولوں کی سخت مائنٹرننگ کا سلسلہ شروع کیا گیا اور روزانہ کی بنیاد پر مختلف سکولوں کا اچانک دورہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری سکولوں کو فعال بنانے کیلئے سکولوں کا دورہ شروع کرنے سے تعلیمی اداروں کی کارکردگی میں کافی حد تک بہتری آئی ہے ۔انہوں نے ضلع ہرنائی تمام عوام قبائلی معتبرین سیاسی جماعتوں اور علماء کرام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں کی سرکاری سکولوں کو فعال بنانے اور اساتذہ اور بچوں کو پابند بنانے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے اور غیر حاضر اساتذہ کی نشاندہی کریں ضلعی انتظامیہ مذکورہ اساتذہ کے خلاف کارروائی کرے گی ۔