گوجرخان میں ڈاکوئوں کا ناکہ، درجنوں مرد وخواتین کو گن پوائنٹ پر روک کرلوٹ لیا

ڈاکوئوں نے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور موبائل فون چھین لئے

پیر 21 نومبر 2016 19:06

گوجرخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2016ء) گوجرخان سرشام مسلح ڈاکوئوں کا ناکہ درجنوں مرد وخواتین کو گن پوائنٹ پر روک کر لاکھوں روپے مالیتی کے طلائی زیورات نقدی موبائل فون چھین لئے شادی کی تقریب سے واپس آنے والی خواتین طلائی زیورات سے محروم ہو گئیں گشت پر مامور پولیس وین اس روڈ پر نہ گئی جس کے باعث مسلح ڈاکوآدھا گھنٹہ جھنگی صندل روڈ پر لوٹ مار میں مصروف رہے پولیس کی نااہلی کا نوٹس لینے کا مطالبہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات سات بجے جھنگی روڈ پر چھ مسلح نقاب پوش ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کر رکشوں موٹرسائیکل اور ایک کیری ڈبہ روک کر لوٹ مار کرتے رہے عمرنامی شخص جو کیری ڈبہ میں اپنی فیملی کے ساتھ ڈیڑھ لاکھ روپے کے زیورات موبائل فون نقدی چھین لئے سات رکشوں چار موٹرسائیکلوں پر سوار افراد سے بھی نقدی موبائل فون لوٹ لئے مسلح ڈاکوآدھ گھنٹہ تک دیدہ دلیری کے ساتھ لوٹ مار کرتے رہے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات کے باعث علاقے میں سخت خوف وہراس پھیل گیا ادھر گزشتہ رات ہائوسنگ سکیم اور وارڈ نمبر11میں کریانہ کی دوکان سے نامعلوم چور تالے توڑ کر قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے۔

متعلقہ عنوان :