Live Updates

تحریک انصاف کی خاتون رکن کی ٹیچر والدہ کئی سال سے سکول حاضر ہوئے بغیر تنخواہ لے رہی ہیں،قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

پیر 21 نومبر 2016 18:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) قومی اسمبلی میں حکومت کی جانب سے انکشاف ہوا ہے کہ تحریک انصاف کی ایک خاتون رکن کی سرکاری ٹیچر والدہ کئی سال سے سکول حاضر ہوئے بغیر تنخواہ لے رہی ہیں جبکہ وزارت تعلیم کے سیکرٹری کو اس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران نعیمہ کشور کے سوال کے جواب میں شاہین اشفاق نے بتایا کہ تحریک انصاف کی ایک رکن قومی اسمبلی کی والدہ سکول ٹیچر ہیں تاہم وہ سکول نہیں آئیں۔ میں نے سیکرٹری سے کہا کہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ان کے خلاف کارروائی کریں گے کہ وہ سکول جاتی نہیں لیکن تنخواہ پوری لے رہی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات