بیرون ملک سفارتخانوں میں تعیناتی تین سال کیلئے کی جاتی ہے‘ مشیر خارجہ سرتاج عزیز

پیر 21 نومبر 2016 18:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) وزارت خارجہ کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک سفارتخانوں میں تعیناتی تین سال کے لئے کی جاتی ہے‘ اس وقت لندن میں تعینات ملازمین کی تعداد 76‘ ابو ظہبی 58‘ واشنگٹن 56‘ دبئی 35‘ برلن 30‘ کویت 43‘ پیرس 32 ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے شمس النساء کے سوال کے جواب میں بتایا کہ بیرون ملک پوسٹنگ کا دورانیہ تین سال ہے۔ یہاں کوٹہ سسٹم نہیں ہے۔ لندن میں تعینات ملازمین کی تعداد 76‘ ابو ظہبی 58‘ واشنگٹن 56‘ دبئی 35‘ برلن 30‘ کویت 43‘ پیرس 32 ہے۔

متعلقہ عنوان :