طلبہ کو جدید علوم سے روشناس کر نے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ،ْعنایت اللہ

سائنس و ٹیکنالوجی کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ،ْ طلبہ ترقی کی منازل طے کرنے کیلئے جدید علوم پر بھرپور توجہ دیں ،ْ سینئر صوبائی وزیر

پیر 21 نومبر 2016 18:45

پشاور۔21نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت الله نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت طلبہ کو جدید علوم سے روشناس کر نے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی حاصل کی جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو طہماش خان سٹیڈیم پشاور میں سپورٹس گالا 2016 کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام دی مسلم ایجوکیشن سسٹم کے پی نے کیا تھا جس میں مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان اور پشاور کے اضلاع سے دی مسلم ایجوکیشن سسٹم کے 600طلبہ نے حصہ لیااور رنگا رنگ پروگرام خاص کر خیبر پختونخوا کی ثقافت پر مبنی خاکوں سے سامعین کو خوب محظو ظ کیا۔

اس موقع جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد، سابق ممبر قومی اسمبلی صابر اعوان،ادارے کے چیف ایگزیکٹیو اسلم خان ،ڈائریکٹر الیاس،ڈائریکٹر سپورٹس خیبر پختونخوا سلیم رضا، ناظمین ٹائون ون ،ٹائون ٹو، والدین، اساتذہ، طلباء ،طالبات اور صحافی برادری نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے اس لئے طلبہ ترقی کے منازل طے کرنے کیلئے جدید علوم پر بھرپور توجہ دیں اور نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے آگے آئیں اور نصابی علوم کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی توجہ دے تاکہ وہ تندرست و توانا رہ سکے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں تحصیل کی سطح پر سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کر ر ہی ہے تاکہ نچلی سطح پر بھی نوجوان کو کھیل کود میں اپنی صلاحیتوں کو منوانے کے مواقع مل سکیں۔

متعلقہ عنوان :