سوات میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کیا جائے ،ْمحمود خان

ضلع بھر میں اربوں روپے کے منصوبوں کواپنے تجربات اور صلاحیتوں کی بنیاد پربروقت تکمیل کو یقینی بنایاجائے گا ،ْ صوبائی وزیر کھیل

پیر 21 نومبر 2016 18:45

پشاور۔21نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل، ثقافت، آثار قدیمہ اور امورنوجوانان محمود خان نے ضلع سوات کے قومی تعمیر نو کے محکموں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ صوبائی حکومت کی جانب سے ضلع بھر میں اربوں روپے کی لاگت سے شروع کئے گئے مفاد عامہ کے منصوبوں کواپنے تجربات اور صلاحیتوں کی بنیاد پربروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کے تاخیری حربے برداشت نہیں کئے جائیں گے اور نہ ہی فنڈز کی کمی کو آڑے نہیں دیں گے۔یہ بات انہوں نے پیر کو پشاور میں ضلع سوات اور خاص کر اپنے حلقہ نیابت میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئی کہی۔اجلاس میں دوسروں کے علاوہ سپرنٹنڈنڈنگ انجینئر سی اینڈ ڈبلیو ملاکنڈ سرکل طارق خان ،ایکسین ہائی وے اور روڈز ،ایکسین آبنوشی او دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں حلقہ پی کے 84-مٹہ سوات میں آبنوشی، آبپاشی ، سڑکوں، پلوں، طبی و تعلیمی اداروں کی عمارتوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر متعلقہ افسران نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ آبنوشی کے بیشتر منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی شروع کی گئی ہے۔اسی طرح مواصلات کے بیشترمنصوبے بھی مکمل کئے گئے ہیںجبکہ بعض تکمیل کے مراحل میں ہیں۔صوبائی وزیر محمود خان نے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزیز تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ صوبائی حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جو منصوبے شروع کئے ہیں وہ بروقت مکمل ہوں اور زیادہ سے زیادہ لوگ ان کی ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :