پشاور ،ْ قمار بازی کے اڈوں پر چھاپے ،ْ 11 قمار باز گرفتار

پیر 21 نومبر 2016 18:45

پشاور۔21نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) پشاورپولیس نے قمار بازی کے اڈوں پر چھاپے لگا کر 11 قمار بازوں کو گرفتار دائو پر لگی رقم،لیپ ٹاپ،آلات قماربازی اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق افسران بالا کو عوام کی طرف سے باربار شکایتیں موصول ہو رہی تھی کہ صدر سرکل کے تھانہ بڈھ بیر اورسٹی سرکل کے تھانہ یکہ توت کے علاقوں میں قماربازی کے اڈے قائم کئے گئے ہیں جس میں ہر وقت قمار بازی کی محفلیںسجی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے اہلیان علاقہ شدید مشکلات سے دو چار ہوتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

جس پر ایس پی سٹی گل نواز خان کی سربراہی میں ،ڈی ایس پی سٹی ٹواور ایس ایچ اوتھانہ کوتوالی نورحیدر خان بمعہ دیگر نفری پر مشتمل ٹیم نے بیٹھک ازاں تازہ گل پر چھاپہ لگا کر 4قمار بازرحیم شاہ،تازہ گل،اختر گل اور پرویز کو گرفتار کرکے دائو پر لگی رقم 26000روپے،ایک لیپ ٹاپ اور 7عدد موبائل سیٹ برآمد کیئے ۔جبکہ بڈھ بیرپولیس نے اطلاع ملنے پر کامیاب کاروائی کے دوران اراضیات کگہ ولہ میں چھاپہ زنی کرکے 6قمار باز نیاز علی ،عنایت ،سمیر خان ،کاشف،اشفاق اور حبیب کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دائو پر لگی رقم اور 5000ہزار روپے اور تاش برآمد کر کے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :