کشمیری مائوں بہنوں نے قربانیوں کی عظیم داستان رقم کردی ہے،آپا ام حماد

تحریک آزادی میں خواتین اور بچے بھی قابض بھارتی افواج کا ڈٹ کر مقابلے کر رہے ہیں،مسئولہ جماعة الدعوة شعبہ خواتین

پیر 21 نومبر 2016 18:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2016ء) جماعة الدعوة شعبہ خواتین کی مرکزی مسئولہ آپا ام حماد نے کہا ہے کہ کشمیری مائوں بہنوں نے قربانیوں کی عظیم داستان رقم کردی ہے۔ تحریک آزادی میں خواتین اور بچے بھی قابض بھارتی افواج کا ڈٹ کر مقابلے کر رہے ہیں۔ دختران ملت کی خواتین قید و بند کی صعوبتوں کے باوجود کشمیر کی آزادی سے کم کسی مطالبے کو تسلیم کرنے پر تیار نہیں ہیں۔

معاشرے کو سدھارنے میں خواتین کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ اصلاح کے لیے قرآن و سنت کی تعلیمات گھروں میں عام کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ طیبات للبنات گلشن اقبال میں عالمہ کورس، دورہ تفسیرالقرآن اور فہم دین کورس کی تقریب تقسیم اسناد و انعامات سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جس میں شہر بھر سے خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

دینی کورسز کے اختتام پر شریک طالبات میں اسناد و انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ آپا ام حماد نے کہا کہ کشمیر کی تحریک آزادی اپنے نقطہ عروج پر ہے۔ جس میں کشمیری کی بہادر خواتین کا کلیدی کردار ہے۔ آسیہ اندرابی نے قربانیوں اور جرأتوں کی داستان رقم کرکے خواتین کے لیے مثالی نمونہ قائم کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین غلبہ اسلام کی تحریک کو پروان چڑھانے کے لیے اپنے بچوں کی درست انداز میں تربیت کریں۔

دعوت دین کے لیے سب سے پہلے اپنے آپ کو بدلنا ہوگا۔ خواتین کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا خاندان اور معاشرے کی اصلاح کے لیے نہایت ضروری ہے۔ عصری علوم کے ساتھ لڑکیوں کی دینی تعلیم پر بھی توجہ دی جائے۔ اسلامی تشخص کی ترویج کے لیے قرآن و سنت کی تعلیمات عام کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :