انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامدقتل کیس کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کردی

پیر 21 نومبر 2016 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق ایم ڈی کے ای ایس سی(کے الیکٹرک) شاہد حامدقتل کیس کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کوشاہد حامد قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی، جہاں جیل حکام نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ کو جیل ٹرائل کرنے کے لیے محکمہ داخلہ سے رابطہ کیا گیا ہے کیونکہ مقدمہ حساس نوعیت کا ہے جس پر عدالت نے سماعت 2دسمبر تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :