نیشنل پریس کلب کے وفد کا شکیل انجم کی قیادت میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ
پیر 21 نومبر 2016 18:26
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو بھاری ٹیکسوں سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے اور نیشنل پریس کلب ان کے مسائل کو موثر انداز میں اجاگر کرنے میں تعاون کرے تا کہ مسائل حل ہونے سے کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سی پیک سمیت دیگراہم منصوبوں کے بارے میں تاجر برادری اور عوام میں بہتر آگاہی پیدا کرے اور ان منصوبوں کی خوبیوں و خامیوں پر بھی بہتر روشنی ڈالے تا کہ تمام اہم فیصلے وسیع تر قومی مفاد میں کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پریس کلب اور ٹریڈ باڈیز کے درمیان مسلسل روابط کا فروغ تاجر اور صحافی برادی کے مفادات کے بہتر تحفظ میں معاون ثابت ہو گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کے اسلام آباد چیمبر آف کامرس تعمیری کاموں میں نیشنل پریس کلب کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم نے کہا کہ ان کا ادارہ اب ایک خود کفیل اور خود مختار ادارہ بن چکا ہے جو صحافی برادری کے مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ دیگر تعمیری کاموں میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افراد کی بجائے اداروں کے درمیان قریبی تعاون کو فروغ دے کر بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ نیشنل پریس کلب تاجر برادری کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا تا کہ کاروبار کے فروغ کیلئے سازگار حالات پیدا ہوں اور معیشت بہتر ترقی کرے جس سے سرمایہ کاری بڑھے گی اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع فراہم ہوں گے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر خالد ملک، نائب صدر طاہر ایوب، نیشنل پریس کلب کے سینئر نائب صدر نوید اکبر، سیکرٹری جنرل عمران ڈھلوں، میاں اکرم فرید، خالد چوہدری، اسحاق چوہدری، طارق چوہدری، سعود ساحر، شہریار خان، فرح ناز اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.