اراضی ریکارڈ سنٹر میں عملے کی جانب سے کسی غیر قانونی تقاضے یا تاخیری حربوں کی شکایت درج کرائی جائے،بورڈ آف ریونیو پنجاب

پیر 21 نومبر 2016 18:26

چکوال21نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) بورڈ آف ریونیو پنجاب نے کہا ہے کہ اراضی ریکارڈ سنٹر میں عملے کی جانب سے کسی غیر قانونی تقاضے یا تاخیری حربوں کی شکایت درج کرائی جائے۔

(جاری ہے)

پنجاب بورڈ آف ریونیو کے سرکل کے مطابق پنجاب بھر کی 143تحصیلومیں قائم اراضی ریکارڈ سنٹر عوام کو پٹوار کلچر سے نجات دلانے ، فرد کے اجراء اور تصدیق انتقال کی کمپیوٹرائز خدمات شفاف انداز میں فراہم کر رہے ہیں ، مگر بورڈ آف ریونیو پنجاب کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ بعض افراد رشوت دینے اور رشوت ستانی کی ترغیب کا باعث بن رہے ہیں اور بدعنوانی کا ناسور بڑھنا شروع ہوگیا ہے اور عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

بورڈ آف ریونیو پنجاب نے عوام سے استدعا کی ہے کہ اراضی ریکارڈ سنٹر میں کسی بھی عملے کی جانب سے کسی غیر قانونی تقاضے میں تاخیری حربوں کی وجہ سے رشوت طلب کی جائے تو اس کی بروقت شکایت درج کرائی جائے۔ بورڈ آف ریونیو پنجاب نے اپیل کی ہے کہ اراضی سنٹر کو کالی بھیڑوں سے پاک کرنے کیلئے اور انہیں بے نقاب کرنے کیلئے انکی نشاندہی کریں۔

متعلقہ عنوان :