چکوال شہر میں بغیر مہر کے باسی گوشت فروخت کرنے والے کیخلاف مقدمہ

پیر 21 نومبر 2016 18:20

چکوال21نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) نیو سبزی منڈی چکوال شہر میں بغیر مہر کے باسی گوشت فروخت کرنے والے کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر حق نواز نے پولیس کو بتایا کہ دوران چیکنگ قصاب وقار حسین ولد محمد سلیم ساکن محلہ کوٹ سرفراز چکوال بغیر مہر کے باسی گوشت فروخت کر رہا تھا۔ اے ایس آئی گلشیر خان نے مقدمہ درج کر کے قصاب کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔