کلر کہار جھیل پر سیل کیے گئے جھولے چلانے و سرکاری اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے پر تین افراد کیخلاف مقدمہ

پیر 21 نومبر 2016 18:20

چکوال21نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) کلر کہار جھیل پر سیل کیے گئے جھولے چلانے اور سرکاری اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے پر تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

انفورسمنٹ انسپکٹر ٹی ایم اے کلر کہار فخر عباس نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ محکمے نے کلر کہار جھیل روڈ پر موجود جھولوں کو سیل کر رکھا ہے لیکن احسن محبوب ولد محبوب الہٰی ، ملک دلشاد حسین ولد فیض مہربان اور تنویر عباس نے اپنے دو ملازمین کے ہمراہ جھیل روڈ پر علی بابا پارک میں جھولے چلا رہے ہیں جن کو منع کیا تو انہوں نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے بدتمیزی کی اور جھولوں کی سیل توڑنے کا ارتکاب جرم بھی کیا ہے۔

سب انسپکٹر غلام عباس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔