چکوال، عدالت کے حکم پر دھوکہ دہی سے پلاٹ ہتھیانے والے تین افراد کیخلاف مقدمہ

پیر 21 نومبر 2016 18:20

چکوال21نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال کے حکم پر کلر کہار پولیس نے نوسر بازی اور دھوکہ دہی سے پلاٹ ہتھیانے والے تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

محمد اسلم بھٹی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملک سبط الحسن ساکن بوچھال خورد نے دو نامعلوم اشخاص نے ایک پلاٹ کا سودا کروانے کے سلسلے میں اس سے آٹھ لاکھ روپے کی رقم امانت لی مگر نہ پلاٹ دیا اور نہ ہی اب پیسے واپس کر رہے ہیں اور قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ اے ایس آئی محمد شفیق نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔