پاکستان نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں فیلڈ ایپی ڈیمیالوجی اور لیبارٹری ٹریننگ پروگرام کا آغاز

پیر 21 نومبر 2016 18:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) وزارت صحت نے پاکستان نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں فیلڈ ایپی ڈیمیالوجی اور لیبارٹری ٹریننگ پروگرام کا آغاز کردیا۔جاری پریس ریلیزکے مطابق بیماریوں کے مؤثر خاتمہ کیلئے ضروری ہے کہ لوگوں میں صحت متعلق آگاہی فراہم کی جائے اور جائزہ نظام کے ذریعے محکمہ صحت نہ صرف مختلف امراض کے خاتمہ کی روک تھام کر سکتا ہے بلکہ اپنی کارکردگی کا جائزہ بھی لے سکتا ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اور امریکہ کے ادارہ برائے انسداد امراض کے فیلڈ ایپی ڈیمیالوجی ٹریننگ پروگرام کے زیر اہتمام ایک اعلیٰ سطحی تربیتی پروگرام میں پاکستان کے پبلک ہیلتھ ایکسپرٹ نے تربیت مکمل کی جنہیں ملک میں کسی بھی جگہ امراض یا وباء کی روک تھام کیلئے تربیت دی گئی۔

(جاری ہے)

صحت کے تمام صوبائی محکموں، پاک فوج اور متعلقہ اداروں اور محکموں کے نمائندوں نے پروگرام میں شرکت کی۔

بلوچستان حکومت کی خصوصی درخواست پر بلوچستان کیلئے نشست میں اضافہ کیا گیا اور صوبہ کے 21 میڈیکل ڈاکٹروں نے تربیتی پروگرام میں شرکت کی۔ پاک فوج نے بھی ان تربیتی پروگراموں میں شرکت کی جو 2014ء سے شروع ہوئے۔ پاک فوج کے 9 افسران نے اس سال اپنے سویلین افسران کے ساتھ تربیت مکمل کی۔ اس تربیتی پروگرام سے رضا کاروں کو بھی اپنے طبی حکام کے ہمراہ کام کرنے کا موقع ملا تاکہ قوم کو امراض سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :