تنویر حسین ایڈیشنل ڈائریکٹر او پی ایف آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بلامقابلہ صدر منتخب

پیر 21 نومبر 2016 18:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) تنویر حسین ایڈیشنل ڈائریکٹر او پی ایف آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ او پی ایف بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے او پی ایف آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا بلامقابلہ صدر منتخب ہونے پر تنویر حسین کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیٹی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق صدارت کے عہدے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے والے امیدواران نے یا تو اپنے کاغذات واپس لے لئے ہیں یا وہ صدارت کے عہدے کیلئے الیکشن میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں اس لئے تنویر حسین ایڈیشنل ڈائریکٹر بلامقابلہ صدر منتخب قرار دیئے گئے۔

نوٹیفیکیشن تمام ممبران اور چیئرمین کے اتفاقِ رائے سے جاری کیا گیا۔ او پی ایف آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا ہے کہ ادارے کی ترقی اور ممبران کی فلاح و بہود کیلئے تما م تر کاوشیں بروئے کار لائی جائیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اوپی ایف کو ایک فعال اور نتیجہ خیز ادارہ بنایا جائے گا تاکہ سمندر پار پاکستانیوں اور ان کے اہلخانہ کو درپیش مسائل کو مستعدی کے ساتھ حل کیا جائے۔