بجلی کے گرڈ سٹیشن میں فنی خرابی ،باجوڑایجنسی تاریکی میں ڈوب گئی

پیر 21 نومبر 2016 18:11

باجوڑ ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2016ء) بجلی کے گرڈ سٹیشن میں فنی خرابی سے باجوڑایجنسی تاریکی میں ڈوب گئی ۔ پاور ٹرانسفر کو دوماہ قبل مرمت کیاگیا تھا مگر گزشتہ روز دوبارہ لیک ہونے سے تیل ضائع ہوگیا جس کے باعث پانچ فیڈر بند ہوگئے ہیں، اس خرابی کے باعث ایجنسی کے زیادہ تر علاقے گزشتہ جمعہ سے تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔

جمعیت علمائے اسلام (ف)باجوڑایجنسی کے آمیر مولانا عبدالرشید اور ترجمان مجاہد خان نے بتایا کہ ٹرانسفر مر کی خرابی سے ایجنسی کے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور زیادہ تر علاقوں میں پانی کے سخت قلت ہے ،انہوں نے کہا کہ دوماہ قبل مذکورہ ٹرانسفر کے مرمت پر پچاس لاکھ روپے خرچ کئے گئے تھے لیکن دو ماہ بعد ٹرانسفر مر کی خرابی سمجھ سے بالاتر ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مذکورہ مسئلے کی تحقیقات کی جائے اور ناقص میٹریل استعمال کرنیوالے مستر ی کیخلاف کارروائی کی جائے ۔دوسری جانب گرڈ اسٹیشن عملے نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسفر 18نومبر جمعہ کے دن سے خراب ہے لیکیج کی وجہ سے سارا تیل ضا ئع ہوگیاہے ۔ گرڈ اسٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ دو ماہ قبل اس ٹرانسفر کو مرمت کرنے کیلئے حطا ر (ہری پور) لے جایاگیاتھااور مرمت پر پچاس لاکھ روپے خرچ آیاتھا ۔ انھوں نے بتایا کہ ٹرانسفر مر کی خرابی سے ایجنسی کے پانچ فیڈر جن میں نیو ایکسپریس خار ، ارنگ ، جار ، منڈا اور کے کے تھری شامل ہیں بند پڑے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حطار(ہری پور )میں متعلقہ کمپنی کے حکام کو آگاہ کیا ہے جلد وہ باجوڑایجنسی کا دورہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :