سی پیک منصوبہ بلوچستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا، ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک

پیر 21 نومبر 2016 18:08

راجن پور۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے ماحولیات ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک نے کہا ہے کہ تمام غیر ریاستی عناصر کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ قومی سلامتی اور ملکی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا‘ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیداہوں گے‘ درآمدات و برآمدات کا دائرہ کاروسط ایشیاء سے مشرق وسطیٰ تک اور مشرق بعید سے یورپ تک وسیع ہوجائے گا۔

وزیراعظم محمد نواز شریف نے سی پیک کا افتتاح کرکے پوری دنیا کو سرپرائز دیا ہے۔ بلوچستان کی ترقی کے دشمنوں کے منصوبے خاک میں مل گئے ہیں۔ سی پیک منصوبہ بلوچستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ گوادر بندرگاہ کا فعال ہونا ملکی معیشت کیلئے ایک نئی صبح کا آغاز ہے ۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے کہا کہ حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے عمل کو پورا کرکے گراس روٹ لیول پر اقتدار کی منتقلی کا وعدہ پورا کردیاہے جبکہ پنجاب بھر میں لیگی امیدواروں کا بھاری اکثریت سے کامیاب ہوناعوام کا حکومت پر اعتمادکا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور میں میگا پراجیکٹس کی منظوری اور جاری ترقیاتی کام سے علاقہ کی پسماندگی کا خاتمہ اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان اپنی دھرناسیاست پالیسی کے ذریعے ملکی امن کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں مگر عوام نے انہیں مکمل طورپر مسترد کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :