طیب ایڈووکیٹ کا افتخار محمد چوہدری کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

پیر 21 نومبر 2016 18:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر طیب ایڈووکیٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے تعزیتی بیان میں صدر بار نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا اور سوگواروں کو صبر کی تلقین کی ۔واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس کے بھائی گزشتہ روز سویڈن میں انتقال کر گئے تھے اور جن کا جسد خاکی 24نومبر کو پاکستان میں لایا جائے گا اور لاہور میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :