ایبٹ آباد،کینٹ پولیس نے پانچ مسلح ڈاکوئوں کو واردات سے قبل گرفتار کرلیا

ملزمان نے کیہال میں کمرہ کرائے پر لیکر رہائش اختیار کی ہوئی تھی، ڈی ایس پی کینٹ

پیر 21 نومبر 2016 18:06

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) کینٹ پولیس نے پانچ مسلح نقاب پوش ڈاکوئوں کو واردات سے قبل گرفتار کرلیا۔اس ضمن میں ڈی ایس پی کینٹ قمرحیات خان نے صحافیوں کو بتایاکہ کیہال کے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ صدیقہ مسجد کھولہ کیہال کے قریب ڈکیتی کی غرض سے پانچ مسلح افراد کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ کیڈٹ عبدالغفور نے پولیس کی نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے محمد اسحاق، سفیر، محمدرقیل، محمد معظم اور محمد راحیل کو گرفتار کرکے دو عدد تیس بورپستول بمع چوبیس کارتوس، ایک عدد ہتھوڑا، پیچ کس، تالے توڑنے والے اوزار اور کالے رنگ کے پانچ نقاب برآمد کرلئے۔

ڈی ایس پی کینٹ کے مطابق گرفتار ملزمان نے کیہال میں کمرہ کرائے پر لیکر رہائش اختیار کی ہوئی تھی۔ اور گردونواح میں ڈکیتیوں اور چوریوں کی وارداتیں کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :