ایل این جی کی درآمد کے بعد گیس کی لو ڈ شیڈنگ میں کمی واقع ہوئی ہے ،امجد لطیف

آئندہ سال جنوری میں کمرشل اور گھریلوصارفین کو بلا تعطل گیس مہیا کی جا ئے گی ،ایم ڈی سوئی نادرن گیس کا چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے اجلاس سے خطاب

پیر 21 نومبر 2016 18:01

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) ایم ڈی سوئی نادرن گیس امجد لطیف نے کہ ہے کہ ایل این جی کی درآمد کے بعد گیس کی لو ڈ شیڈنگ میں کمی آئی ہے انڈسٹری ،کمرشل اور گھریلو صارفین کو روزانہ کی بنیاد پر ایل این جی گیس 4سو ملین کیوبک فٹ فراہم کی جارہی ہے جس سے گیس کی قلت پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے آئندہ سال جنوری میں کمرشل اور گھریلوصارفین کو بلا تعطل گیس مہیا کی جا ئے گی جنوری 2017ء میں ایل این جی کی فراہمی 6سوملین کیوبک فٹ اور جو ن 2017ء میں 12سو کیوبک فٹ گیس کی روزانہ کی بنیاد پر فراہمی ہو گی جس سے گیس کی لو ڈ شیڈ نگ کا خاتمہ ہو جا ئے گا امسال جو ن میں لا ئن لا نسز 10.98فیصد تھے جو کہ اب نما یا ں کمی کے ساتھ 8.

(جاری ہے)

03پرآگئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخوپورہ چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر آر ایم شیخوپورہ ریجن اظہر رشید ، شیخوپورہ چیمبرآف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین منظور الحق ملک اور دیگر عہدیداران بھی مو جود تھے انہوں نے کہا کہ گیس چوری ایک بہت بڑا مسئلہ تھا جس کو روکنے کے لئے بڑے پیمانے پر گیس چوری میں ملوث مگر مچھوں کے گرد گھیرا تنگ کیا گیا اور ان کو گرفتار کرکے ان پر مقدمات بنا ئے گئے اور بھاری جر مانہ بھی عائد کیا گیا ایم ڈی نے بتا یا کہ محکمہ میں موجود کرپٹ ملازمین اور افسران کے خلاف انکوائریان کی گئیں اور گیس چوری میں معاونت اور کرپشن میں ملوث ہو نے پر 3سو سے زائد ملازمین اور افسران کو نو کریوں سے فارغ کیا گیا انہوں کہا کہ شیخوپورہ میں بھی گیس چوری میں ملوث ایسے با اثر افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی جو محکمہ سوئی گیس کے ملازمین اور افسران کو آنکھیں دکھاتے تھے ان کو بھی نکیل ڈالی گئی ہے انہوں نے مذید کہا کہ گیس چوری کی مو ثر روک تھام کے لئے مختلف اضلاع میں ایسا جدید ما نیٹرنگ سسٹم نا فذ کیا گیا ہے جس سے با آسانی پتہ چلے گا کہ کس جگہ پر گیس چوری ہو رہی ہے انہوں نے شیخوپورہ چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے چیئر مین کے ما لبہ پر آر ایم شیخوپورہ اظہر رشید کو ہدائیت کی کہ وہ ان کیساتھ ہر ماہ میٹنگ کا اہتمام کریں اور انڈسٹری سے وابستہ لو گو ں کی درپیش مشکلات کے حل کے لئے با ہمی مشاورت سے آئندہ کا لا ئحہ طے کریں قبل ازیں ایم ڈی سوئی نادرن گیس امجد لطیف نے شیخوپورہ چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :