ٹریکٹر ٹرالی معاملہ ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے خواجہ آصف اور شیریں مزاری کو 08 دسمبر کوطلب کر لیا

پیر 21 نومبر 2016 18:01

ٹریکٹر ٹرالی معاملہ ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے خواجہ آصف اور شیریں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دورکنی بینچ نے شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہہ کر مخاطب کرنے کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ خواجہ آصف اور شریں مزاری 8دسمبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہوں۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ شیریں مزاری نے خواجہ آصف کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کرخارج کر دی تھی۔یاد رہے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تقریر کرتے ہوئے شریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہہ کر مخاطب کیا تھا تاہم بعد میں انہوں نے اپنے اس رویے پر معافی مانگ لی تھی۔( مہر علی خان)