چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور چیئر مین ایف بی آر سمیت کئی اعلیٰ ترین افسران اگلے سال ریٹائرڈ ہو جائینگے

پیر 21 نومبر 2016 17:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا عابد سعید ، چیئر مین ایف بی آر ، آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ،چیئر مین نیب ، آئی جی ریلوے ، سیکرٹری سپورٹس اینڈ شپنگ ، سیکرٹری سیفران سمیت اعلیٰ ترین افسران اگلے سال ریٹائرڈ ہو جائینگے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا آئندہ سال انیس اگست کو ، جبکہ چیف سیکرٹری سندھ 17دسمبر ، چیف سیکرٹری بلوچستان تین مارچ ، آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ناصر خان درانی 17مارچ ، آئی جی پنجاب 19 اپریل ، آئی جی بلوچستان 30ستمبر، آئی جی ریلوے تیس جولائی ، سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری اورموجودہ سیکرٹیر ی سپورٹس اینڈ شپنگ خالد پرویز 24مئی ، سابق چیف سیکرٹری اور موجودہ سیکرٹری سیفران ارباب شہزاد 6مارچ کو ، چیئر مین ایف بی آر نثار خان 18جنوری ، کو ریٹائرڈ ہو جائینگے۔

خیبر پختونخوا کے نئے چیف سیکرٹری کی تقرری آئندہ سال کردی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :