وفات ہونے والے ملازمین کے بچوں اور بیوائوں کو بھرتی کرنے کی عمر کی حدبڑھانے کا فیصلہ

پیر 21 نومبر 2016 17:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء)وفاق نے دوران ملازمت وفات ہونے والے ملازمین کو بچوں اور بیوائوں کو بھرتی کرنے کی عمر کی حدبڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس ضمن میں سمری منظوری کے لئے وزیر اعظم کو ارسال کی ہے جسمیں درخواست کی گئی ہے کہ بیوہ کے لئے سرکاری ملازمت میں بھرتی کی عمر پچاس سال جبکہ بچوں کے لئے عمر کی حد تیس سال کردی جائیں ۔

(جاری ہے)

بیوہ کو متعلقہ محکمہ اشتہار اور وزیر اعظم کی منظوری کے بعد پچاس سال تک کی عمر تک جبکہ دوران ملازمت وفات ہونے والے ملازم کے بیٹے یا بیٹی کوتیس سال کی عمرتک ملازمت دے سکے گی ۔ وزیر اعظم نے دوران ملازمت وفات ہونے والے ملازمین نے بچوں یا بیوائوں کی جانب سے ملازمت کے لئے ایک سال تک درخواست دینے کی تجویز کی منظوری بھی کر لی ہے۔ وزیر اعظم کے امدادی پیکج کے تحت بیوائوں اوربچوں کی ملازمت کے لئے عمر میں اضافہ کے احکامات وزیر اعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلٹشمنٹ دویژن کی جانب سے جاری کردیئے جائینگے ۔