شیخوپورہ میں ایل این جی سے چلنے والے بھکی بجلی گھر سے بجلی پیداوار شروع ہو گئی

پیر 21 نومبر 2016 17:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) شیخوپورہ میں ایل این جی سے چلنے والے بھکی بجلی گھر سے آزمائشی بنیادوں پر بجلی کی پیداوار شروع ہو گئی ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق بجلی گھر میں مجموعی طور پر 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔

(جاری ہے)

بجلی گھر سے اگلے سال مارچ تک 750 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو گی جبکہ دسمبر 2017ء تک بجلی گھر سے مجموعی طور پر 1200 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔ بجلی گھر سے قومی خزانے کو 100 ارب روپے کی بچت ہو گی۔ بھکی بجلی گھر لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے حکومت کی مربوط حکمت عملی کا حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :