کراچی، الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال میں مفت طبی کیمپ،200سے زائد بچوں کا معائنہ

پیر 21 نومبر 2016 17:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2016ء) الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال گلشن حدید میں بچوں کے عالمی دن کے موقع پر مفت ا مراض اطفال کیمپ منعقدکیا گیا ،کیمپ میں 200 سے زائد بچوں کا طبی معائنہ کیا گیا، ماہر امراض اطفال ڈاکٹر آصف احمد میمن، ڈاکٹر عطیہ بدر اور ڈاکٹرعبد الستار شیخ نے کیمپ میں بچوں کا معائنہ کیا اور والدین کو بچوں کی صحت سے متعلق مفید مشورے بھی دیے۔

(جاری ہے)

اسپتال کی جانب سے تمام بچوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ کیمپ میں بچوں کی نشوونما کے حوالے سے آگا ہی فراہم کی گئی جبکہ بچوں کی دل چسپی کے لیے کارٹون مویز بھی دکھائی گئیں جن میں بچوں نے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا،اس موقع پر اسپتال میں آنے والے بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :