وفاقی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں،6ملزمان گرفتار ،قبضہ سے منشیات، اسلحہ برآمد، مقدمات درج کر لئے گئے

پیر 21 نومبر 2016 17:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2016ء) وفاقی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران06ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1کلو 440گر ام چرس ، ہیروئن اوراسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلا م آ باد سا جد کیانی نے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کا رروائیوں کو مزید تیز کیا جا ئے اور جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کو یقینی بنا یا جا ئے ۔

تفصیلات کے مطا بق تھا نہ کھنہ پولیس کے محمد عبا س سب انسپکٹر نے دوران گشت منشیا ت فروشی اور نا جا ئز اسلحہ میں ملو ث تین ملزمان قیصر خا ن ،یا سر خا ن اور خا ور صدیق کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سی1280گر ام چرس اور ایک عدد پسٹل 30بور معہ پا نچ روند بر آمد کرلیے جبکہ سب انسپکٹر انیس اکبر نے ڈکیتی کی وارداتو ں میں گرفتار ملزم عرفان خا ن کے انکشاف و نشا ند ہی پر پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف 04مقدما ت درج کر لیے گئے۔ تھا نہ نیلورپولیس کے سب انسپکٹر محمد اقبا ل نے دوران گشت ملزم عبد الر حمان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 30گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی۔ تھا نہ لو ہی بھیر پولیس کے حبیب الر حمن سب انسپکٹر نے دوران گشت ملزم غلا م مر تضیٰ کو گرفتار کرکے 160گر ام چرس بر آمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

ایس ایس پی آپر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پویس افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد ا نعا ما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف سخت کا رروائی عمل میں لا تے ہو ئے ان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی جا ئے، پٹر ولنگ کو سخت کی جا ئے ۔

شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لا پر واہی ہر گز بر ادشت نہیں کی جا ئے گی ۔انہو ں نے تما م ایس ایچ او ز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ پٹرولنگ کو مزید مو ثر بنا یا جا ئے ، مشکو کو مشتبہ عنا صر اور جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کا رروائی کی جا ئے اورایسے علا قوں میں فوری طور پر سر چ آ پر یشن کئے جائیںتا کہ جر ائم کا سد با ب ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :