وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما حسن سدپارہ کے انتقال پر اظہار افسوس

پیر 21 نومبر 2016 17:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2016ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما حسن سدپارہ کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کوہ پیما حسن سدپارہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم عالمی شہرت یافتہ کوہ پیمااور قوم کے ہیرو تھے، انہوں نے کہا کہ کوہ پیمائی میں حسن سدپارہ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :