کراچی، چہلم امام حسین ؓ کے جلوس ،وکلاء ،سائلین اور عدالتی عملے کو سٹی کورٹ پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا

پیر 21 نومبر 2016 16:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2016ء) چہلم حضرت امام حسین ؓ کے موقع پر نکالے گئے جلوسوں کے باعث وکلاء ،سائلین اور عدالتی عملے کو سٹی کورٹ پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا جبکہ جیل سے قیدیوں کو بھی عدالت نہیں پہنچایا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو حضرت امام حسین ؓ کے چہلم کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں سے جلوس نکالے گئے ۔جلوسوں کی وجہ سے سٹی کورٹ کے داخلی راستے بند کردیئے گئے جس کے باعث وکلاء ،سائلین اور عدالتی عملے کو عدالت میں پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔پولیس کی بھاری نفری چہلم کے جلوسوں میں تعینات کی گئی تھی جس کی و جہ سے جیل سے قیدیوں کو بھی عدالت میں نہیں لایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :